الصفحة 15 من 94

11 ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا:

حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' مکمل وضو کیا کرو اور انگلیوں کے درمیان خلال کیا کرو۔''

[سنن اربعہ]

12 ہاتھ پاؤں دھوتے ہوئے پہلے دائیں ہاتھ پاؤں کو دھونا:

حدیث میں ہے کہ:

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتا پہنتے ہوئے اور طہارت میں دائیں طرف پسند تھی۔'' [بخاری،مسلم]

13 چہرہ،ہاتھ،بازو اور پاؤں کو ایک سے زیادہ (تین مرتبہ تک) دھونا۔

14 پانی بہاتے ہوئے اعضاء ِوضو کو ملنا۔

15 پانی کے استعمال میں میانہ روی اختیارکرنا:حدیث میں ہے کہ:

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مُد پانی سے وضو کیا کرتے تھے۔'' [بخاری،مسلم]

16 بازو اور پاؤں دھوتے ہوئے مبالغہ کرنا:

ایک حدیث میں ہے کہ:

'' حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تو اپنے بازؤوں کو کندھوں تک اور اپنے پاؤں کو پنڈلیوں تک دھوتے اور پھر کہتے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت