الصفحة 49 من 94

٭ رفع الیدین کرتے ہوئے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر یا کانوں کی لو تک اٹھانا۔

٭ دونوں ہاتھوں کو سینے پر اس طرح رکھنا کہ دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر ہو،یا دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کی کلائی کو پکڑا ہوا ہو۔

٭ دورانِ قیام جائے سجدہ پر دیکھتے رہنا۔

٭ حالت قیام میں دونوں پاؤں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنا۔

٭ قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھنا اور دورانِ قراء ت اس میں تدبر کرنا۔

رکوع کی سنتیں

٭ دونوں گھٹنوں کو اپنے ہاتھوں سے اس طرح پکڑنا کہ انگلیاں کھلی ہوئی ہوں۔

٭ حالت ِرکوع میں پیٹھ کو سیدھا رکھنا۔

٭ اپنے سر کو پیٹھ کے برابر رکھنا،سر پیٹھ سے اوپر ہو نہ نیچے۔

٭ اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھنا۔

سجدہ کی سنتیں

٭ اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھنا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت