3.عصر سے پہلے چار رکعات
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:''اس شخص پر اللہ کی رحمت ہو جو عصر سے پہلے چار رکعات پڑھے۔'' [ابو داؤد،ترمذی]
4.مغرب سے پہلے دو رکعات
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:''مغرب سے پہلے نماز پڑھا کرو۔'' آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا اور تیسری بار اس کے ساتھ یہ بھی فرمایا:''جس کا جی چاہے۔'' [بخاری]
5.عشاء سے پہلے دو رکعات
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
'' ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہوتی ہے۔''آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایااور تیسری مرتبہ اس کے ساتھ یہ بھی فرمایا:''جس کا جی چاہے۔''
[بخاری،مسلم]
امام نووی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ دو اذانوں سے مراد اذان اور اقامت ہے۔
٭ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
''بندے کی بہترین نماز وہ ہے جسے وہ گھر میں ادا کرے،سوائے