کرنا اور نفس کے خلاف جہاد کرنا۔
٭ تین وتر پڑھنے والے شخص کیلئے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۃ الاعلیٰ،دوسری میں الکافرون اور تیسری میں الاخلاص پڑھنا مسنون ہے۔
[ترمذی،أبو داؤد،ابن ماجہ]
٭ نماز وتر سے سلام پھیرنے کے بعدتین مرتبہ { سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْس } پڑھنا اور تیسری مرتبہ اس دعا کے ساتھ {رَبِّ الْمَلاَئِکَۃِ وَالرُّوْحِ } کا اونچی آواز میں پڑھنا بھی سنت ہے۔ [ابو داؤد،نسائی،دار قطنی۔الأرناؤط نے اسے صحیح کہا ہے]
سنت ِفجر کی سنتیں
٭ فجر کی سنتوں کو ہلکا پھلکا (مختصر) پڑھنا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:
'' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان دو مختصر رکعات پڑھا کرتے تھے۔'' [بخاری،مسلم]
٭ پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۃ البقرہ کی آیت (۱۳۶) اور دوسری میں سورۃ آل عمران کی آیت (۶۴) کا پڑھنا مسنون