الصفحة 27 من 94

٭ پہلی صف کیلئے آگے بڑھنا

ایک حدیث میں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کتنا اجر ہے،پھر اس کیلئے انھیں قرعہ اندازی کرنی پڑے تو وہ قرعہ اندازی کر گذریں۔'' [بخاری،مسلم]

٭ تحیۃ المسجد پڑھنا

ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:

'' تم میں سے کوئی شخص جب مسجد میں داخل ہو تو اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک دو رکعات نماز ادا نہ کرلے۔'' [بخاری،مسلم]

امام شافعی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ

'' تحیۃ المسجد تمام اوقات میں،حتی کہ ممنوعہ اوقات میں بھی مشروع ہے۔''

اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:

''تمام اہلِ فتوی کا اجماع ہے کہ تحیۃ المسجد سنت ہے۔''

٭ مسجد سے نکلنے کی دعا پڑھنا

درود شریف پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھیں:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت