الصفحة 70 من 94

ہوں،معاف کردئے جاتے ہیں۔'' [صححہ الألبانی فی الکلم الطیب]

٭ صبح کے وقت یہ دعا سو مرتبہ پڑھیں:

{لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ}

اس دعا کے فضائل حدیث میں یوں بیان کئے گئے ہیں:

٭ اسے سو مرتبہ پڑھنا دس گردنوں کو آزاد کرنے کے برابر ہے۔

٭ اس کیلئے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں۔

٭ اس کے سو گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔

٭ اور یہ دعا شام ہونے تک اس کیلئے شیطان کے سامنے قلعہ بنی رہتی ہے۔ [بخاری،مسلم]

٭ صبح کے وقت اس دعا کو پڑھیں:

{اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّرِزْقًا طَیِّبًاوَعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا} [ابن ماجہ]

'' اے اللہ ! میں تجھ سے علمِ نافع،پاکیزہ رزق اور اس عمل کا سوال کرتا ہوں جسے قبول کر لیا جائے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت