الصفحة 79 من 94

کھانے کی سنتیں

٭ کھانے سے پہلے اور کھانے کے دوران

٭ 'بسم اللہ ' کاپڑھنا:اگر شروع میں بھول جائے تو یاد آنے پر بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ أَوَّلِہِ وَآخِرِہِ پڑھ لے۔ [ابو داؤد،ترمذی]

٭ دائیں ہاتھ سے کھانا۔

٭ اپنے سامنے سے کھانا۔

ایک حدیث میں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:

'' اے بچے ! بسم اللہ پڑھواو راپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔'' [مسلم]

٭ لقمہ گر جائے تو اسے صاف کرکے کھا لینا

ارشا نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:

'' جب تم میں سے کسی شخص سے لقمہ گر جائے تو وہ اسے صاف کرکے کھا لے۔'' [مسلم]

٭ تین انگلیوں کے ساتھ کھانا

حدیث میں ہے کہ:

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں کے ساتھ کھاتے تھے۔'' [مسلم]

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت