الصفحة 40 من 98

أَلطَّــــلاَقُ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ

طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں

مسئلہ نمبر 9:دوران حیض طلاق دینا منع ہے۔

مسئلہ نمبر10:غیر حاملہ اور مدخولہ عورت کی طلاق کی عدت تین طہر یا تین حیض ہے بشرطیکہ نابالغ بچی (جسے ابھی حیض آنا شروع نہ ہوا ہو) ، یا آئسہ (جسے زیادہ عمر کی وجہ سے حیض آنا بند ہوگیا ہو) یا وفات شدہ شوہر والی نہ ہو۔

مسئلہ نمبر11:طلاق رجعی ہو تو دوران عدت میں اگر شوہر رجوع کرنا چاہے تو ولی کو اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔

مسئلہ نمبر12:عورتوں اور مردوں کے حقوق کی شرعی اور قانونی حیثیت ایک جیسی ہے، جس طرح عورتوں پر مردوں کے حقوق ادا کرنا واجب ہے ، اسی طرح مردوں پر عورتوں کے حقوق ادا کرنا واجب ہے۔

مسئلہ نمبر13:رجعی طلاق میں عدت ختم ہونے سے پہلے پہلے شوہر جب چاہے رجوع کرسکتا ہے ، خواہ عورت راضی ہو یا نہ ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت