الصفحة 81 من 98

أَحْـــــکَامُ الْخُــــلَعِ

خلع کے مسائل

مسئلہ نمبر103:جو عورت اپنے شوہر کو ناپسند کرتی ہو، وہ کچھ معاوضہ دے کر شوہر سے علیحدگی حاصل کرسکتی ہے ، شرع میں اسے خلع کہتے ہیں۔

مسئلہ نمبر104:خلع حاصل کرنے کے لئے درج ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہے:

ناپسندیدگی کا اظہار عورت کی طرف سے ہونا۔

ناپسندیدگی اس حد تک ہونا کہ علیحدگی نہ ہونے کی صورت میں حدود اللہ کے ٹوٹنے کا خطرہ ہو۔

مسئلہ نمبر105:خلع کا معاملہ میاں بیوی یا ان کے خاندان کے درمیان باہمی افہام و تفہیم سے طے نہ ہو سکے تو عورت شرعی عدالت کی طرف رجوع کرسکتی ہے۔

مسئلہ نمبر106:خلع کے لئے عورت سے لیا جانے والا معاوضہ کم و بیش مہر کے برابر (یا جتنا بھی کم ہوسکے) ہونا چاہئے۔

مسئلہ نمبر107:خلع میں صرف ایک طلاق سے میاں بیوی میں مکمل علیحدگی واقع ہوجاتی ہے اگر شوہر طلاق نہ دے تو شرعی عدالت نکاح فسخ کرنے کا حکم جاری کرسکتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت