الصفحة 98 من 98

أَحْـــــکَامُ الـــنَّفَـــقَــۃِ

عورت کے نان نفقہ کے مسائل

مسئلہ نمبر146:بیوی کا نان ونفقہ مرد کے ذمہ ہے۔

مسئلہ نمبر147:بیوی کا نان ونفقہ شوہر کی حیثیت کے مطابق ہے۔

وضاحت: حدیث کے لئے مسئلہ نمبر71ملاحظہ فرمائیں۔

مسئلہ نمبر148:بیوی کا نان و نفقہ دوسرے رشتہ داروں کے نان ونفقہ پر مقدم ہے۔

وضاحت: حدیث کے لئے مسئلہ نمبر72ملاحظہ فرمائیں۔

مسئلہ نمبر149:دوران عدت مطلقہ بیوی کا نان ونفقہ مرد کے ذمہ واجب ہے۔

وضاحت: حدیث کے لئے مسئلہ نمبر139-138ملاحظہ فرمائیں۔

مسئلہ نمبر150:تیسری طلاق کے بعد مرد، عورت کے نان ونفقہ کا ذمہ دار نہیں۔

عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا تَقُوْلُ: اِنَّ زَوْجَہَا طَلَّقَہَا ثَلاَ ثًا فَلَمْ یَجْعَلْ لَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ سَکْنٰی وَ لاَ نَفْقَۃً۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1] (صحیح)

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں تین طلاقیں دے دیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ کے لئے نہ خرچ کا حکم دیا نہ رہائش کا ۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر151:جو شخص بیوی کو نان و نفقہ نہ دے ، اس سے عورت طلاق لینا چاہے تو لے سکتی ہے۔

عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( فِی الرَّجُلِ لاَ یَجِدُ مَا یُنْفِقُ

[2] کتاب الطلاق ، باب عدۃ التی تفقد زوجہا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت