الصفحة 76 من 98

صِفَــــــۃُ الطَّـــــــلاَقِ

طلاق کا طریقہ

مسئلہ نمبر90:حیض سے پاک ہونے کے بعد حالت طہر میں ایک طلاق دینی چاہئے۔

مسئلہ نمبر91:جس طہر میں طلاق دینی ہو اس طہر میں جماع نہیں کرنا چاہئے۔

عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ: طَلاَقُ السُّنَّۃِ اَنْ یُطَلِّقَہَا طَاہِرًا مِنْ غَیْرِ جَمَاعٍ ۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1] (صحیح)

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: طلاق کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ آدمی حالت ِ طہر میں جماع کے بغیر طلاق دے۔اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر92:دوران عدت بیوی کو اپنے ساتھ گھر میں ہی رکھنا چاہئے۔

مسئلہ نمبر93:دوران عدت حسب سابق بیوی کا نان و نفقہ ادا کرنا شوہر پر واجب ہے۔

وضاحت: آیت نمبر 138-139کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔

مسئلہ نمبر94:ایک وقت میں صرف ایک ہی طلاق دینی جائزہے۔

مسئلہ نمبر95:عدت طلاق (تین حیض) گزرنے کے بعد میاں بیوی میں مستقل علیحدگی ہوجائے گی۔

عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ: فِیْ طَلاَقِ السُّنَّۃِ یُطَلِّقُہَا عِنْدَ کُلِّ طُہْرٍ تَطْلِیْقَۃً فَإِذَا طَہُرَتْ الثَّالِثَۃِ طَلَّقَہَا وَ عَلَیْہَا بَعْدَ ذٰلِکَ حَیْضَۃٌ ۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ (صحیح)

[2] صحیح سنن ابن ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1659

[3] صحیح سنن ابن ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1666

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت