الصفحة 129 من 228

سلام کے احکام

(دن اور رات دونوں کو شامل ہیں۔) کسی کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لینا اورسلام کہنا چاہیے۔ (النور:۲۷)

جب اپنے گھروں میں داخل ہونا ہو تو اپنے نفسوں پر سلام کہنا چاہیے۔ (النور:۶۱)

سلام کو عام کرنا چاہیے۔ (بخاری:۶۲۳۵، مسلم:۲۰۶۶)

آپس میں محبت کرنے کا ذریعہ سلام کہنا ہے۔ (مسلم:۵۴)

سلام کہنا جنت میں جانے کے اسباب میں سے ہے۔ (ترمذي:۲۴۸۵،صحیح)

جو سلام نہیں کرتا سب سے بڑا بخیل ہے۔ (الاوسط للطبرانی:۵۷۲۱،صحیح، الصحیحہ:۶۰۱)

سلا م مسلمان کا حق ہے۔ (مسلم:۵۶۵۱)

سلام کہنا واجب ہے۔ (النور:۶۱)

جماعت میں سے ایک کا سلام کہنا یا ایک کا جواب دینا کافی ہے۔ (أبو داود: ۵۲۱،صحیح، الصحیحہ:۱۱۴۸)

سلام کہنے میں علیک السلام نہیں کہنا چاہیے۔ (أبو داود:۵۲۰۹،صحیح ،الصحیحۃ؛۱۴۰۳)

بار بار آنے جانے اور بار بار ملاقات ہو جانے کی صورت میں بھی سلام کہنا ضروری ہے۔ (بخاری: ۵۸۹۷، نیز دیکھیں:( أبو داود:۵۲۰)

ہر شخص کو سلام کہنا چاہیے خواہ اسے بندہ پہچانتا ہو یا نہ پہچانتا ہو۔ (بخاری:۱۲، مسلم:۳۹)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت