الصفحة 65 من 228

رات کو سحری کھانا:

سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

فصل ما بین صیامنا وصیام أھل الکتاب أکلۃ السحر۔

ہمارے اور اہلِ کتاب کے روزوں کے درمیان حدِفاصل سحری کھانا ہے۔ ( صحیح مسلم: ۱۰۹۶)

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السُّحُورِ بَرَكَةً '' سحری کاکھانا کھاؤ، بے شک سحری کے کھانے میں برکت ہے۔ ( صحیح البخاری: ۱۹۲۳ ، صحیح مسلم: ۱۰۹۵)

مومن کی بہترین سحری کھجور کا کھانا ہے۔ ( سنن ابی داود: ۲۳۴۵وسندہ صحیح ، صحیح ابن حبان:۸۸۳)

سحری تاخیر سے کھانی چاہئے اذانِ فجر اور سحری کھانے کا درمیانی وقت تقریبًا پچاس آیات (پڑھنے کے برابر ) کا ہونا چاہئے ۔ (صحیح البخاری: ۱۹۲۱ ، صحیح مسلم: ۱۰۹۷)

رات کے شروع ہوتے ہی ( یعنی غروبِ آفتاب کے فورًا بعد) روزہ افطار کرنا:

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

{ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَی الَّیْلِ } [البقرہ: ۱۸۷]

'' پھر رات تک ( اپنے ) روزے پورے کرو۔''

افطاری کرنے میں جلدی کرنی چاہئے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ ہمیشہ بھلائی پر رہیں گے جب تک وہ افطاری میں جلدی کریں گے۔

(صحیح البخاری: ۱۹۵۷ ، صحیح مسلم: ۱۰۹۳)

روزوں کی راتوں میں اپنی بیوی سے ہمبستری کرنا جائز ہے:

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت