الصفحة 67 من 228

''اجماع ہے کہ جس نے رمضان کی ہر رات روزہ کی نیت کی اور روزہ رکھا اس کا روزہ مکمل ہے۔'' (کتاب الاجماع:رقم۱۲۳)

وصال (بغیر افطار ی اور سحری کے روزہ رکھ لینا) منع ہے۔ (بخاری:۱۹۶۲، مسلم:۱۱۰۲)

روزہ افطار کرنے میں جلدی کرنی چاہئے۔ (بخاری:۱۹۵۷، مسلم:۱۰۹۸)

سحری دیر سے کھانی مستحب ہے۔ (مصنف عبدالرزاق: ۷۵۹۱، صححہ ابن حجر: فتح الباری: ۴/۷۱۳)

سینگھی لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ (بخاری:۱۹۳۸)

دوران روزہ سرمہ لگانا جائز ہے۔ (ابن ماجہ:۱۶۷۸،صححہ البانی)

دوران روزہ جھوٹ سے پرہیزلازم ہے۔ (بخاری:۱۹۰۳)

لغو اور بے ہودہ باتوں سے پرہیز لازم ہے۔ (صحیح ابن خزیمہ: ۱۹۹۶)

حالت جنابت میں روزہ رکھنا جائز ہے۔ (بخاری: ۱۹۲۶، مسلم:۱۱۰۹)

دوران روزہ بیوی کا بوسہ لینا جائز ہے۔ (أبو داود:۲۳۸۵ صححہ البانی)

گرمی کی وجہ سے دوران روزہ غسل کرنا مسنون ہے۔ (أبو داود:۲۳۶۵، صححہ البانی)

مبالغہ سے ناک میں پانی نہ چڑھائے۔ (ترمذي:۷۸۸، صححہ البانی)

روزہ افطار کرنے کی دعا: ''ذھب الظمأ وابتلت العروق وثبت الاجر ان شاء اللہ'' (أبو داود:۲۳۵۷،حسنہ البانی)

روزہ کس چیز سے افطار کرنا چاہئے:تازہ کھجور،یا چھوہارے یا پانی سے کرنا چاہیے۔ (أبو داود:۲۳۵۶،صححہ البانی)

افطار کروانے والے کو روزہ روزہ دار کے مثل اجر ملے گا۔ (ترمذی:۸۰۷، صححہ الباني)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت