الصفحة 69 من 228

لیلۃ القدر کے احکام

لیلۃ القدر کے احکام درج ذیل ہیں:

۱۔ یہ برکت والی رات ہے ۔ ( الدخان: ۳)

اس میں ہر حکمت والے کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ( الدخان: ۴)

یہ رات ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ( القدر: ۳)

اس رات روح اور فرشتے اپنے پروردگار کے اذن سے ہر حکم لے کر نازل ہوتے ہیں۔ (القدر: ۴)

یہ رات سراسر سلامتی ہے طلوع فجر تک ۔ ( القدر: ۵)

اس رات قرآن مجید نازل ہوا ۔ ( القدر: ۱)

لیلۃ القدر کو تلاش کرنا:

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' تحروا لیلۃ القدر في الوتر من عشر الآواخر من رمضان۔'' رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرو۔ ( صحیح البخاری: ۲۰۱۷، صحیح مسلم: ۱۱۶۹)

۳۔ لیلۃ القدر کے قیام کا ثواب۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: جس شخص نے لیلۃ القدر کا قیام، ایمان اور ثواب سمجھ کر کیا ، اس کے سابقہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ ( صحیح البخاری: ۱۹۰۱، صحیح مسلم: ۷۵۹)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت