فهرس الكتاب

الصفحة 28 من 94

2…ہاتھوں کو دھونا:

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:

(( أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ بَدَأَ فَغَسَلَ یَدَیْہِ۔ ) ) [1]

''بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو سب سے پہلے اپنے ہاتھ مبارک دھوتے تھے۔ ''

اورسیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:

(( ثُمَّ صَبَّ بِیَمِیْنِہٖ عَلٰی شِمَالِہٖ… ) ) [2]

''پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا۔''

اورسیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا ہی بیان کرتی ہیں کہ:

(( فَغَسَلَ یَدَہُ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا۔ ) ) [3]

''پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ دو مرتبہ یا تین مرتبہ دھویا۔''

3…استنجا کرنا اور نجاست کو دور کرنا:

سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا ہی بیان کرتی ہیں کہ:

(( وَغَسَلَ فَرْجَہُ وَمَا أَصَابَہُ مِنَ الْأَذَی۔ ) ) [4]

''آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شرمگاہ کو دھویا اور جو نجاست لگی تھی اس کو بھی دھویا۔''

[2] صحیح البخاری: 275۔

[3] صحیح البخاری: 275۔

[4] صحیح البخاری باب الوضوء قبل الغسل: 249، و صحیح مسلم باب صفۃ غسل الجنابۃ: 718 ، وجامع الترمذی باب ما جاء فی الغسل من الجنابۃ: 104 ، و سنن أبوداؤد باب فی الغسل من الجنابۃ: 243، وسنن النسائی باب إزالۃ الجنب الأذی عنہ قبل إضافۃ الماء علیہ: 416، وسنن ابن ماجۃ ما جاء فی الغسل من الجنابۃ: 573۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت