فهرس الكتاب

الصفحة 41 من 94

کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرشتے اپنے رب کے پاس کیسے صفیں بناتے ہیں؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ پہلی صفیں مکمل کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خوب مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔''

4۔ دل سے نیت کرنا:

سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ۔ ) ) [1]

''عملوں کی قبولیت کادارومدار نیتوں پر ہے۔''

نوٹ:نیت قصد اور ارادے کو کہتے ہیںجوکہ دل کی کیفیت ہے اس لیے نیت کامحل دل ہے۔ [2]

5۔ تکبیر (اَللّٰہُ أَکْبَرُ ) کہنا

1۔ جیساکہ سیّدنا ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلٰوۃِ فَأَسْبِغِ الْوُضُوْئَ ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ فَکَبِّرْ۔ ) ) [3]

''جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو پہلے مکمل وضوء کر پھر قبلہ رخ ہو کر اللہ اکبر کہہ۔''

2۔ اورسیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:

(( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَسْتَفْتِحُ الصَّلٰوۃَ بِالتَّکْبِیْرِ۔ ) ) [4]

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کو اللہ اکبر کہہ کر شروع کرتے تھے۔''

[2] فتح الباری: 1/16،17۔

[3] صحیح البخاری:کتاب الأذان باب أمر النبی صلي الله عليه وسلم الذی لا یتم رکوعہ بالإعادۃ:حدیث نمبر: 793 وصحیح مسلم: باب وجوب قرائۃ الفاتحۃ فی کل رکعۃ وانہ اذا لم یحسن… حدیث نمبر:886 واللفظ لہ۔

[4] صحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب ما یجمع صفۃ الصلاۃ وما یفتتح بہ ویختم بہ:حدیث نمبر: 1110۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت