فهرس الكتاب

الصفحة 30 من 94

''آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مُد (9 چھٹانک) پانی کے ساتھ وضوء کرتے اور غسل ایک صاع ( دو کلو گیاراں چھٹانک) سے پانچ مد پانی کے ساتھ کرلیتے تھے۔''

7…وضوء کرنا:

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:

(( ثُمَّ یَتَوَضَّأُ کَمَا یَتَوَضَّأُ لِلصَّلٰوۃِ ۔ ) ) [1]

''پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضوء کرتے جس طرح نماز کے لیے وضوء کرتے ۔''

اورسیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:

(( تَوَضَأَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَضُوْئَ ہُ لِلصَّلوٰۃِ غَیْرَ رِجْلَیْہِ۔ ) ) [2]

''آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء کیا جس طرح نماز کے لیے وضوء کرتے سوائے پاؤں کے۔''

اورسیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

(( إِنَّہٗ غَسَلَ قَدَمَیْہِ بَعْدَ مَاجَفَّ وَضُوْئَ ہٗ۔ ) ) [3]

''آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضوء کا پانی خشک ہو جانے کے بعد دونوں پاؤں دھوئے۔''

8…انگلیوں کو پانی میں ڈبونا:

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:

(( ثُمَّ یُدْخِلُ أَصَابِعَہٗ فِی الْمَائِ۔ ) ) [4]

''پھر اپنی انگلیوں کو پانی میں داخل کیا۔''

[2] صحیح البخاری: 249۔

[3] صحیح البخاری: 275۔

[4] صحیح البخاری: 248۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت