فهرس الكتاب

الصفحة 34 من 94

(( وَفِیْ رِوَایَۃٍ فَأَتَیْتُہٗ بِخِرْقَۃٍ فَلَمْ یُرِدْہَا۔ ) ) [1]

''میں آپ کے لیے تولیہ لے کر آئی تو آپ نے اسے پسند نہیں فرمایا۔''

16… غسل سے فارغ ہو کر دعا پڑھنا:

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ

(( کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلَائِ قَالَ: غُفْرَانَکَ۔ ) ) [2]

''جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے نکلتے تو یہ کہتے: غُفْرَانَکَ (اے اللہ) میں تیری بخشش مانگتا ہوں ۔ ''

سیّدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص بھی جب مکمل وضوء کرے پھر وضوء سے فارغ ہو کر (( أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ ، اللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَہِّرِیْنَ۔ ) ) [3] کہے تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے۔ جس دروازے سے چاہے وہ داخل ہو جائے گا۔ [4]

نوٹ:…پانی کی عدم موجودگی میں تیمم کیا جا سکتا ہے۔

1۔ فرمان الٰہی ہے:

{ فَلَمْ تَجِدُواْ مَآئً فَتَیَمَّمُواْ صَعِیْدًا طَیِّبًا} [5]

''پس اگر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کر لو۔''

سیّدنا عمران بن حصین الخزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

(( أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم رَأیٰ رَجُلًا مُعْتَزِلًا لَمْ یُصَلِّ فِی الْقَوْمِ

[2] جامع الترمذی باب ما یقول إذا خرج من الخلاء: 70 ، وسنن ابوداؤد: باب ما یقول إذا خرج من الخلائ:30 ۔

[3] صحیح مسلم باب ذکر المستحب عقب الوضوء: 553۔

[4] جامع الترمذی باب ما یقال بعد الوضوء 55۔

[5] المائدۃ:6۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت