ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ۔ )) [1]
''انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رکوع میں تین مرتبہ'' سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ '' کہتے ہوئے سنا۔''
دوسری دعا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:
(( کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یُکْثِرُ أَنْ یَقُوْلَ فِی رُکُوْعِہٖ وَسُجُوْدِہٖ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ … ۔ ) ) [2]
''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اورسجود میں یہ دعا کثرت سے پڑھتے: ''سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ'' (تو پاک ہے اے اللہ اے ہمارے رب! تمام تعریفیں تیرے ہی لائق ہیں۔ اے میرے پروردگار!مجھے معاف فرمادے) ۔''
تیسری دعا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:
(( کَانَ یَقُوْلُ فِیْ رُکُوْعِہٖ وَسُجُوْدِہٖ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔ ) ) [3]
''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجود میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ''سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ'' ( بہت ہی پاکیزہ اور عظمتوں والی ذات اللہ کی ہے جو کہ تمام فرشتوں او رجبرئیل امین کا رب ہے) ۔''
چوتھی دعا: سیّدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:
[2] صحیح البخاری:کتاب الأذان باب الدعاء فی الرکوع:794،817، وصحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب مایقول فی الرکوع والسجود:1085۔ واللفظ لہ
[3] سنن نسائی کتاب التطبیق باب نوع آخر منہ 1048۔ صحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب ما یقال فی الرکوع والسجود: 1091۔