[20] حج ِبدل کرنے والے کیلئے شرط ہے کہ وہ پہلے اپنی طرف سے فریضۂ حج اداکرچکا ہو۔ (ابوداؤد،ابن ماجہ،ابن حبان،ابن خذیمہ،دارقطنی،بیہقی، ابو یعلی ٰ،معجم طبرانی صغیر)
[21] تقویٰ وپرہیزگاری کو اختیار کریں کہ یہی بہترین زاد ِراہ ہے۔ (سورۃ البقرہ:۱۹۷)
[22] پورے سفرِ حج کے دوران بیہودہ وشہوانی افعال واقوال،لڑائی جھگڑے اور فسق و فجور سے بچیں ۔ (سورۃ البقرہ:۱۹۷ وصحیح بخاری و مسلم)
[23] روانگی سے قبل خلوص ِ نیّت سے سابقہ تمام گناہوں سے توبہ کرلیں ۔ (سورۃالنور:۳۱) اسطرح سابقہ تمام گناہوں سے پلّہ پاک ہوجائے گا۔ (ابن ماجہ،معجم طبرانی کبیر)
[24] اگر آپ کے ذمے کسی کا کوئی حق یا امانت ہو تو وہ اداکردیں یا لکھ جائیں ۔ (النسآء:۵۸)
[25] خلوص وللّہیت اختیار کریں کہ یہ قبولیت ِ عمل کی ایک شرط ہے۔ (سورۃالبیّنہ:۵)
[26] مال ِحلال سے حج وعمرہ کریں ، ورنہ اللہ کے یہاں قبولیّت ناممکن ہے۔ (سو رۃالبقرہ:۱۷۲، سورۃ المؤمنون:۵۱ وصحیح مسلم)
[27] سفرِ حج وعمرہ کے دوران خصوصًا اور عام حالات میں عمومًا ممنوع زیب وزینت مثلًا داڑھی منڈوانا ( صحیح بخاری و مسلم) اور مردوں کا سونے ( کی انگھوٹھی یا چین وغیرہ ) کا استعمال کرناحرام و فسق ہے۔ ( صحیح بخاری و مسلم)
[28] زندگی بھر عمومًا اور سفرِ حج وعمرہ میں خصوصًا اعمال کے برباد کردینے والے شرک (الانعام:۹۸،الزمر:۶۵) اور فتنہ و دردناک عذاب کا باعث بننے اور جہنم لے جانے والی بدعات (النور:۶۳ و صحیح مسلم) کی تمام الائشوں سے اپنے آپ کو پاک رکھیں ۔