فهرس الكتاب

الصفحة 148 من 609

پانچویں فصل

ان حدیثوں کا بیان جن سے اللہ تعالیٰ کے لیے جہتِ فوق اور علو ثابت ہوتا ہے

پہلی حدیث:

(( فَعَلَا بِہِ إِلَی الْجَبَّارِ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی، فَقَالَ وَہُوَ مَکَانَہُ ) ) (رواہ البخاري) [1]

[پس وہ (جبریل) آپ کو اللہ تعالیٰ کے پاس لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرض کی اور وہ اپنی جگہ پر تھا]

اس حدیث میں جگہ سے مراد عرش ہے، لہٰذا اس حدیث سے علو اور استوا دونوں ثابت ہوئے۔

دوسری حدیث:

(( اِرْجِعْ إِلیٰ رَبِّکَ ) ) (رواہ البخاري) [2] [تم اپنے رب کی طرف لوٹو]

اس حدیث میں لوٹنا عرش کی جانب جہتِ فوق میں تھا۔

تیسری حدیث:

(( أَنَا أَمِیْنُ مَنْ فِيْ السَّمَائِ ) ) (متفق علیہ) [3] [میں آسمان والے کا امین ہوں]

اس حدیث میں بہ طریقِ مجاز آسمان سے مراد عرش ہے۔

چوتھی حدیث:

چوتھی حدیث لونڈی والی ہے:

[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۷۰۷۹) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۶۲)

[3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۴۰۹۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۶۴)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت