فهرس الكتاب

الصفحة 128 من 279

کی گئیں اور پھر آپ صبح ہونے سے پہلے مکہ واپس آگئے' واقعہ سن کر قریش نے آپ کوجھٹلایااورآپ کی سچائی کوآزمانے کے لئے آپ سے نشانیاں طلب کیں ' ان میں سے بیت المقدس کی نشانیاں بھی تھیں کیونکہ وہ جانتے تھے کہ آپ نے بیت المقدس پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بیت المقدس کو کھول کر آپ کی نگاہوں کے سامنے رکھ دیا 'آپ نے انہیں بیت المقدس کی نشانیاں بتائیں اور اُن کے تمام سوالات کے جوابات دیدیئے۔ [1]

ان کے علاوہ دیگر آسمانی معجزات ہیں ' جیسے آپ کی بعثت کے وقت ستاروں کے ذریعہ آسمان کی پہرہ داری وغیرہ۔

دوسری قسم:فضائی معجزات:

۱- اس سلسلہ کا ایک معجزہ یہ تھاکہ اللہ کے حکم سے بادل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع فرمان ہوجاتا تھا' چنانچہ آپ کی دعاء سے بادل آتا' بارش ہو تی اور پھر واپس چلا جاتا۔ [2]

[2] صحیح بخاری مع فتح الباری ' کتاب الجمعہ' باب الاستسقاء فی الخطبۃ یوم الجمعہ۲/۴۱۳،وصحیح مسلم کتاب الاستسقا'باب الدعاء فی الاستسقاء ۲/۶۱۴۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت