فهرس الكتاب

الصفحة 143 من 279

۵- غزوۂ بنی قریظہ میں:جب غزوۂ خندق سے واپس آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھیار اتار دیئے اور غسل فرمایا' تو جبریل امین علیہ السلام تشریف لائے اور آپ سے فرمایا:اے اللہ کے رسول!آپ نے ہتھیار اتار دیئے؟ اللہ کی قسم ابھی ہم نے ہتھیار نہیں اتارے! آیئے چلیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:کہاں کا رخ ہے!جبریل علیہ السلام نے اشارہ کرتے ہوئے بتایا:بنو قریظہ کا،چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی سرکوبی کے لئے نکلے اور اللہ نے اُن کے خلاف آپ کی مددفرمائی۔ [1]

۶- غزوۂ حنین میں:ارشاد باری ہے:

{ثُمَّ أَنزَلَ اللّٰہُ سَكِينَتَهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَنزَلَ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا وَعَذَّبَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ الْكَافِرِينَ} [2]

پھر اللہ نے اپنے رسول اور مومنوں پر اپنا سکون نازل فرمایا اور ایسے

[2] سورۃ التوبہ: ۲۶۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت