مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی،اور ان میں سے ایک چیز یہ ذکر فرمائی کہ:مجھ سے پہلے ہر نبی خاص اپنی قوم کے لئے بھیجا جاتا تھااور میں دنیا کے تمام لوگوں کے لئے مبعوث ہوا ہوں۔
نیز ارشاد ہے:
(( مثلي ومثل الأنبیاء من قبلي کمثل رجل بنی بیتًا فأحسنہ وأجملہ إلا موضع لبنۃ من زاویۃ،فجعل الناس یطوفون بہ ویعجبون لہ،ویقولون:ھلا وضعت ھذہ اللبنۃ؟ قال:فأنا اللبنۃ وأنا خاتم النبیین ) ) [1]
میری اور مجھ سے پہلے نبیوں کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص ایک گھر بنائے اور اس کی خوب تزئین و آرائش کرے'لیکن ایک گوشہ میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دے! اب لوگ آکر اس کا چکر لگائیں (دیکھیں ) اور تعجب سے کہیں کہ آخر یہ اینٹ کیوں نہیں لگائی گئی؟