فهرس الكتاب

الصفحة 143 من 144

یعنی:جوشخص گھڑی دوگھڑی حصولِ علم کی مشقت برداشت نہیں کرتا وہ زندگی بھر اپنے اندر جہالت کے جام انڈیلتا رہےگا۔

کوئی شخص اپنی خوراک پیدا کرنے پرقادر نہیں

(۱۰) حدیث زیربحث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہرانسان اصلًا بھوکا پیاسا ہے اور کھانا اورپانی صرف اس انسان کو میسر ہے جسے اللہ تعالیٰ عطا فرمائے؛کیونکہ کوئی شخص اس چیز پر قادر نہیں ہے کہ اپنا اناج یاخوراک خود پیدا کرسکے، اللہ تعالیٰ نے سورۃ الواقعہ میں تفصیلًا یہ مضمون ذکر فرمایا ہے:

[اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَ۝۶۳۶۴ لَوْ نَشَاۗءُ لَجَعَلْنٰہُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّہُوْنَ۝۶۵ اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَ۝۶۶۶۷ اَفَرَءَيْتُمُ الْمَاۗءَ الَّذِيْ تَشْرَبُوْنَ۝۶۸۶۹ لَوْ نَشَاۗءُ جَعَلْنٰہُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ۝۷۰ اَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِيْ تُوْرُوْنَ۝۷۱۷۲ ] [1]

ترجمہ:اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ کہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت