فهرس الكتاب

الصفحة 37 من 144

پھر علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے ان دوحدیثوں کی مثال دی،جوایک دعا پر مشتمل ہیں اورجن میں اللہ تعالیٰ کا اسمِ اعظم مذکور ہے،ان دونوں دعاؤں میں بھی اللہ تعالیٰ کے سامنے یہی دووسیلے پیش کیے گئے۔

یہ دونوں دعائیں صحیح ابن حبان،مسند احمد اورجامع ترمذی میں مروی ہیں،ایک بریدہ الاسلمی رضی اللہ عنہ کی روایت سے ،وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا وہ یہ دعاکررہاتھا:

اسم اعظم

''أللھم إنی اسئلک بأنی أشھد أنک اللہ الذی لا إلٰہ إلا أنت الأحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد'' [1]

یعنی: اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ،کیوں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو اللہ ہے،کوئی معبودِ حق نہیں ہے مگر تو، تو اکیلا ویکتاہے،کامل واکمل ہے ،جس کا نہ تو بیٹا ہے نہ باپ ،اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسرہے۔

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعاسنی تو فرمایا:

''والذی نفسی بیدہ لقد سأل اللہ بإسمہ الأعظم الذی إذا دعی بہ أجاب وإذا سئل بہ أعطی''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت