فهرس الكتاب

الصفحة 70 من 144

ہوجائے تو فورًا نیکی کرلو،وہ نیکی اس گناہ کو مٹاڈالے گی۔

چنداحادیث ملاحظہ ہوں:

(۱) وعن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من توضأ فأحسن الوضوء، خرجت خطایاہ من جسدہ حتی تخرج من تحت أظفارہ. [1]

ترجمہ:عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بہت اچھی طرح سے وضوکرے، اس کے جسم سے تمام گناہ خارج ہوجاتے ہیں،حتی کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں۔

(۲) وعنہ قال: رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم توضأ مثل وضوئی ھذا ثم قال: من توضأ ھکذا، غفرلہ ما تقدم من ذنبہ، وکانت صلاتہ ومشیتہ إلی المسجد نافلۃ . [2] ترجمہ:سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے، فرماتے ہیں:میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا،جس طرح کہ میں نے ابھی وضو کیا ہے،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا: جو شخص اسی طرح وضوکرے گا اس کے سابقہ تمام (صغیرہ) گناہ معاف

[2] رواہ مسلم:۲۲۹

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت