الصفحة 104 من 114

(4) لین: یہ حروف ایسی نرمی سے ادا ہوتے ہیں کہ آواز بند نہیں ہوتی۔ جیسے: {خَوْفْ، قُرَیْشْ} یہ دوحروف: ( و ی) ہیں جب کہ ساکن ماقبل مفتوح ہوں۔ ان کو ''لِیْنیَّہْ'' کہتے ہیں ۔

(5) انحراف: یہ صفت ل اور راء میں ہوتی ہے ان میں ایک دوسرے کے مخرج کی طرف مائل، پھرتے اور لوٹتے ہیں۔ یہ دو حروف '' ل ، ر '' ہیں۔ان کو منحرفہ کہتے ہیں۔

(6) تکریر: یہ حرف کنارہ زبان سے کپکپی سے ادا ہوتا ہے۔یہ ایک حرف راء ہے۔اس کو مکررہ یا تکریریہ کہتے ہیں۔

سوال:… تکرار کتنی قسمیں اور حکم بیان کریں ؟

سوال:… تکرار کی دو قسمیں ہیں: 1 - حقیقی تکرار . 2 - مشابہ تکرار ۔

حکم: حقیقی تکرار سے بچنا چاہیے۔مشابہ تکرار اختیار کرنا چاہیے۔

(7) استطالت: اس حرف کی آواز مکمل حافہ میں دراز رہتی ہے۔ یہ ایک حرف ''ض''ہے۔ اس کو مستطیل کہتے ہیں۔

(8) غنہ: ا ن حروف کی آواز ناک کی جڑ سے نکلتی ہے۔یہ دوحرف ''نون اورمیم'' ہیں۔

سوال:… صفات ممیزہ اورغیرممیزہ کی تعریف کیا ہے؟

جواب:… صفات ممیزہ وہ صفات لازمہ جوایک مخرج کے حرفوں کو جدا کرنے والی ہوں۔ غیرممیزہ وہ صفات جو ایک مخرج کے حرفوں کوجدا نہ کرتی ہوں۔

سوال:… قوت وضعف کے اعتبار سے صفات کی کون سی اقسام ہیں؟

جواب:… (1) صفات قویہ:

جہر شدت استعلاء اطباق اصمات صفیر

قلقلہ انحراف تکریر تفشی استطالت غنہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت