الصفحة 99 من 114

حروف کی تعریف ،تعداد ،القاب

سوال:… مخرج کے اعتبار سے حروف کے کتنے القاب ہیں۔

جواب:… مخرج کے اعتبار سے حروف کے دس القاب ہیں۔

(1) حَلْقِیَہ (2) لَہَاتِیَہْ (3) شَجْرِیَہْ (4) حَافِیَہْ (5) طَرْفِیَہْ ، ذَلْقِیَہْ (6) نِطْعِیَہْ (7) لِثْوِیَہْ (8) اَسْلِیَہْ (9) شَفَوِیَہْ (10) جَوْفِیَہْ ، ہَوَائِیَہْ، مَدِّیَّہْ

غنہ کا باب

سوال:… غنہ کی تعریف کیاہے؟

جواب:… غنہ اس آواز کانام ہے جونون اورمیم کو ادا کرتے وقت خیشوم سے پیدا ہوتی ہے۔

سوال:… غنہ کی کتنی قسمیں ہیں؟

جواب:… غنہ کی دوقسمیں ہیں۔ (1) غنہ اصلی (2) غنہ فرعی

نمبر 1: اصلی: غنہ اصلی (معمولی آواز) کو آنی اور ذاتی بھی کہتے ہیں یہ غنہ نون اورمیم متحرکہ اور مظہرہ میں پایا جاتاہے ۔

نمبر 2: فرعی: غنہ فرعی (ایک الف کے برابر) کو غنہ زمانی بھی کہتے ہیں یہ غنہ نون میم مشدد ،مخفی اور ادغام ناقص واقلاب کی صورت میں پایا جاتا ہے۔

نوٹ:… جہاں غنہ فرعی ہوتا وہاں غنہ اصلی ضرور پایا جاتاہے۔

غنہ کے مراتب

سوال:… غنہ کے مراتب کون سے ہیں؟

جواب:… 1- جب نون اور میم مشدد ہوں۔ جیسے: { إِنَّمَا ، عَمَّا }

2 -جب نو ن او رمیم مدغم ہوں ۔ جیسے: { مَنْ یَّقُوْلُ، عَلَیْکُمْ مُّرْسَلُوْنَ }

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت