الصفحة 106 من 114

سوال:… حروف شبہ مستعلیہ کون سے ہیں؟

جواب:… حروف شبہ مستعلیہ لام ، راء ، الف ہیں ۔

سوال:… تفخیم اور ترقیق کس کو کہتے ہیں ؟

جواب:… تفخیم موٹا پڑھنے اور ترقیق باریک پڑھنے کو کہتے ہیں۔

لفظ اللہ کے قواعد

سوال:… لفظ اللہ یا اللہم میں تفخیم، ترقیق کب ہوتی ہے؟

جواب:… لفظ اللہ یا اللہم سے پہلے زبر یا پیش ہو تو اس لام کو خوب موٹا پڑھا جائے گا۔ جیسے: ''سَمِعَ اللّٰہُ ،رَفَعَہُ اللّٰہُ، سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ ، قَالُوْا اللّٰہُمَّ''

اور اگر اس لام سے پہلے زیر ہو تو لام کو باریک پڑھا جائے گا۔جیسے: بِسْمِ اللّٰہِ ، قُلِ اللّٰہُمَّ۔

سوال:… اس لام کوموٹا پڑھنے کا کیا طریقہ ہے ؟

جواب:… زبان کو اوپر تالو کی طرف بلند کیاجائے۔

تنبیہ:… لام کوموٹا پڑھتے وقت ہونٹوں کو گول کرنا غلط ہے کیونکہ موٹا پڑھنے میں ہونٹوں کو کوئی دخل نہیں ہے۔

راء کے قواعد

سوال:… راء کی کتنی حالتیں ہیں؟

جواب:… راء کی تین حالتیں ہیں۔ 1 موٹا پڑھنا .2 باریک پڑھنا .3 مختلف فیہ (یعنی دونوں طرح پڑھنا)

سوال:… راء کے موٹے ہونے کی کون سی حالتیں ہیں ؟

جواب:… 4.3.2.1 - راء پر زبر یا پیش ہو مشدد ہو یا غیر مشدد ۔ رَبَّکَ، رُبَمَا،

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت