الرَّحْمن، مَرُّوْ بِہِمْ
5 6 راء ساکن ماقبل زبر یا پیش ہو۔ {بَرْقٌ، یُرْزَقُوْن}
7 8 راء ساکن ما قبل ساکن ماقبل زبریا پیش وقف کی صورت میں۔ {الْقَدْرْ، العُسْرْ}
9 10 راء ساکن ماقبل کسرہ عارضی یا کسرہ دوسرے کلمہ میں ہو ۔ {ارْجِعْ، رَبِّ الرْجِعُون}
11 راء ساکن ماقبل کسرہ مابعد حروف مستعلیہ اسی کلمہ میں ہو۔ { قِرْطَاس، مِرْصَاد، اِرْصَاد، فِرْقَۃ }
12 راء مضمومہ جس پروقف بالروم کیا جائے: { قَدِیْرٌ }
سوال:… راء کے باریک ہونے کی کون سی حالتیں ہیں ؟
جواب:… 1 2 راء کے نیچے زیر ہو مشدد ہو یا غیر مشدد: {رِجَالٌ، الرِّجَالُ}
3 را ء ساکن ماقبل زیر ہو: {فِرْعَوْنَ}
نوٹ:… اس کی تین شرطیں ہیں:
(1) کسرہ اصلی ہو ، 2 - اسی کلمہ میں ہو، 3 -ما بعد حروف مستعلیہ اسی کلمہ میں نہ ہوں۔
(3-4) راء ساکن ما قبل ساکن ما قبل زیر ہویا راء ساکن ما قبل ی ساکن ہو۔ وقف کی صورت میں۔ {الْحِجْرْ، قَدِیْر، خَیْرْ}
(5) راء ممالہ جس پر امالہ کیا جائے۔ {مِجْراہَا} امالہ کا معنی مائل کرنا اور جھکانا۔ { الف کوی کی طرف اور زبر کو زیر کی طرف }
(6) راء مکسور ہ جس پر وقف بالروم کیا جائے۔ {وَالْفَجْرِ}
سوال:… راء مختلف فیہ کون سی ہیں اور ان کا حکم کیا ہے؟
جواب:… (1) کُلُّ فِرْقٍ . (2) اِذَا یَسَرْ (3) .فَأَسْرْ (4) أَنْ أَسَرْ (5) مِصْرْ (6) عَیْنَ