جواب:… نون ساکن یاتنوین کے بعد 'ب' آجائے تو وہاں اقلاب ہوگا یعنی نون ساکن اورتنوین کومیم سے بدل کر غنہ اور اخفاء کے ساتھ ادا کریں گے۔ جیسے: {مِنْ بَعْدُ}
(۴) اخفاء:
سوال:… نون ساکن وتنوین میں اخفاء کا قاعدہ کیا ہے؟
جواب:… نون ساکن اور تنوین کے بعد حروف حلقی، حروف یرملون ، اورحرف ب کے علاوہ کوئی حرف آجائے تو وہاں اخفاء ہوگا۔ جیسے: '' أنفسکم ''
سوال:… میم ساکن کے کتنے احکام ہیں؟
جواب:… میم ساکن کے تین احکام ہیں۔ (1) اخفاء (2) . ادغام (2) اظہار
(۱) ادغام:
سوال:… میم ساکن میں ادغام کاقاعدہ کیاہے؟
جواب:… میم ساکن کے بعد دوسری میم آجائے توادغام ہوگا اس کو ادغام صغیر مثلین کہتے ہیں ۔جیسے: {إِلَیْکُمْ مُّرْسَــلُوْنَ ، أَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ }
(۲) اخفاء:
سوال:… میم ساکن میں اخفاء کا قاعدہ کیا ہے؟
جواب:… میم ساکن کے بعد ب آجائے تو اخفاء ہوگا ۔اسکو اخفاء شفوی کہتے ہیں۔ جیسے {عَلَیْکُمْ بِوَکِیْلْ ۔فَاحْکُمْ بَیْنَہُمْ}
(۳) اظہار:
سوال:… میم ساکن میں اظہار کا قاعد ہ کیا ہے؟
جواب:… میم ساکن کے بعد ب اور میم کے علاوہ کوئی اور حرف آئے تو اظہار ہو گا اس کو اظہار شفوی کہتے ہیں۔ { جَعَلْنٰکُمْ أُمَّۃٌ، لَہُمْ جَنّٰتٌ }