الصفحة 22 من 114

لاالٰہ اِلااللہ کا مفہوم اور اس کی شرائط

سوال:… لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کی شروط کیاہیں؟

جواب:… لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کی درج ذیل شرائط ہیں:

1:… اس کے مفہوم سے واقفیت،یعنی اللہ کے علاوہ کسی کو معبود برحق نہ سمجھنا۔ فرمان الٰہی ہے:

{ فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ } [محمد: ۱۹]

''جان لو کہ اللہ کے علاوہ کوئی بھی معبود برحق نہیں۔''

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( مَنْ مَاتَ وَہُوَ یَعْلَمُ أَنَّہٗ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ دَخَلَ الْجَنَّۃَ ) ) [1]

''جس کی موت عقیدہ توحید لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰه پر ہوگی جنت میں داخل ہوگا۔''

2:… لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ پرایسا یقین جس میں کوئی شک کا شائبہ نہ ہو۔

فرمان الٰہی ہے:

{ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا } [الحجرات: ۱۵]

''حقیقت میں مومن تو وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے کوئی شک نہیں کیا۔''

3:… کلمہ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ کے تما م مقتضیات کو زبان ودل سے قبول کرنا۔

سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت