الصفحة 36 من 114

شرکِ اکبر کے نقصانات

سوال:… شرک اکبر کا کیا نقصان ہے اورکیا اس کی موجودگی میں کوئی عمل فائدہ دیتاہے؟

جواب:… شرک اکبرجہنم میں ہمیشگی کا سبب بنتاہے اورشرک کے ہوتے ہوئے کوئی عمل نفع بخش نہیں ہوسکتااس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء کے بارے میں فرمایا:

{ وَلَوْ أَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ } (الأنعام: ۸۸)

''اگر انہوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کا سب کیا کرایا غارت ہوجاتا۔''

اسی طرح فرمایا:

{ إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ } (المائدۃ: ۷۲)

''جس نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا اس پر اللہ نے جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے،اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔''

سوال:… کیا اسلام میں صوفیانہ طریقے اور جماعتیں ہیں؟

جواب:… اسلام میں صوفیانہ طریقے اور جماعتیں نہیں ہیں۔

فرمان الٰہی ہے:

{ مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ } [الروم: ۳۱-۳۲]

''ان مشرکین میں سے نہ ہوجاؤ، جنہوں نے اپنا اپنا دین الگ بنالیا،اور گروہوں میں بٹ گئے ہیں،ہر ایک گروہ کے پاس جو کچھ ہے وہ اسی پر خوش ہے۔''

سید ہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت