فهرس الكتاب
قبروں کی زیارت،قبروں میں راحت وعذاب
سوال:… قبروں کی زیارت کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:… قبروں کی زیارت مستحب ہے۔
سیدنابریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنِّی کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُوْرِفَزُوْرُوْہَا ) ) [1]
'' میں تمہیں قبروں کی زیارت سے روکتا تھا، اب تم ان کی زیارت کرو۔''
سوال:… قبروں کی زیارت میں کیا حکمت ہے؟
جواب:… قبروں کی زیارت سے آخرت یادآتی ہے اورعبرت حاصل ہوتی ہے۔
(1) سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( فَإِنَّ فِیہَا عِبْرَۃً ) ) [2]
''یقینا قبروں کی زیارت میں عبرت ہے۔''
(2) سیدنابریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( فَإِنَّ فِی زِیَارَتِہَا تَذْکِرَۃً ) ) [3]
''یقینا قبروں کی زیارت میں نصیحت ہے۔''
(3) سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( فَإِنَّہَا تُذَکِّرُ بِالْمَوتِ ) ) [4]
یقینا (قبروں کی زیارت) موت کی یاددلاتی ہے۔
[2] مسند احمد: ۱۱۳۲۹.
[3] سنن ابو داود: ۳۶۹۸.
[4] سنن ابو داود: ۳۲۳۴.