الصفحة 56 من 114

''انصار کی محبت ایمان کی نشانی ہے جبکہ انصار سے بغض نفاق کی نشانی ہے۔''

(۸) صحابہ کرام کو برا بھلا کہنا ملعون انسان کا کام ہے:

سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( مَنْ سَبَّ أَصْحَابِی فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللّٰه وَالْمَلائِکَۃِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِیْنَ ) ) [1]

''جس شخص نے میرے صحابہ کو گالی دی اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔''

(۹) نیکی پر خوشی اور برائی پر رنجیدگی ایمان کی نشانی ہے:

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

(( إِذا سَرَّتْکَ حَسَنَتُکَ وَسَائَ تْکَ سَیِّئَتُکَ فَأَنْتَ مُؤْمِنٌ ) ) [2]

''جب تیری نیکی تجھے خوش کردے اور تیری برائی تجھے بری لگے تو ، تومومن ہے۔''

(۱۰) جو چیز دل میں کھٹکا پیدا کرے اسے ترک کردینا چاہیے:

سیدناابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( إِذَا حَاکَ فِیْ نَفْسِکَ شَیْئٌ فَدَعْہُ ) ) [3]

''جب تیرے دل میں کوئی چیز کھٹکے تو اسے چھوڑدے۔''

(۱۱) قرآن کو سیکھنے اور سکھانے والا کائنات کا بہترین شخص ہے:

سیدنا عثمان وعلی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہٗ ) ) [4]

''تم میں بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔''

[2] صحیح الجامع: ۶۰۰.

[3] صحیح الجامع: ۴۸۴.

[4] صحیح الجامع: ۳۳۱۹.

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت