الصفحة 97 من 114

ضواحک: انیاب کے ساتھ چار داڑھیں ضواحک ہیں۔یعنی ہنستے وقت ظاہر ہونے والی

طواحن: ضواحک کے ساتھ بارہ داڑھیں طواحن ہیں۔ یعنی پیسنے والی

نواجذ: طواحن کے ساتھ چار داڑھیں ہیں۔یعنی عقل کے کامل ہونے پر نکلنے والی

مخرج نمبر7: حافہ لسان:

سوال:… حافہ کی کتنی قسمیں ہیں؟

جواب:… حافہ کی تین قسمیں ہیں۔ (i) اقصی حافہ (ii) وسط حافہ (iii) ادنیٰ حافہ

حافہ لسان: (زبان کی کروٹ) اوپر کی داڑھوں کی جڑ وں سے دائیں یا بائیں طرف سے لگے اس سے 'ض'ادا ہوتاہے اسکو حافیہ کہتے ہیں۔

مخرج نمبر8:طرف لسان: زبان کاکنارہ مع ادنی حافہ جب ثنایا،رباعی، انیاب اورضواحک کے مسوڑھوں سے لگے تو اس سے ''لام '' اداہوتاہے۔

مخرج نمبر9:طرف لسان: زبان کا کنارہ جب ثنایا،رباعی ، انیاب کے مسوڑھوں سے لگے تو ''ن '' ادا ہوتا ہے۔

مخرج نمبر10: طرف لسان: زبان کا کنارہ مع پشت زبان جب ثنایا ،رباعی کے مسوڑھوں سے لگے تو ''ر'' ادا ہوتاہے۔ ان تینوں کو باعتبارمخرج کے طرفیہ یا ذلقیہ کہتے ہیں ۔

مخرج نمبر11: راس لسان:زبان کی نوک اور ثنایاعلیا کی جڑ ۔ یہاں سے ''ط ، د ، ت'' اداہوتے ہیں۔ ا ن کو بااعتبار مخرج نطعیہ کہتے ہیں۔

مخرج نمبر12: راس لسان:زبان کی نوک اور ثنایا علیا کااندرونی کنارہ ۔ یہاں سے ''ث ، ذ، ظ'' ادا ہوتے ہیں ۔ ان کو بااعتبار مخرج لثویہ کہتے ہیں۔

مخرج نمبر13: راس لسان:زبان کی نوک اورثنایا سفلی کا کنارہ مع کچھ اتصال ثنایا علیا کے۔یہاں سے '' ص ، ز ، س '' ادا ہوتے ہیں ۔ ان کو بااعتبار مخرج صفیریہ کہتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت