فهرس الكتاب
اُس نے پوچھا:''فَإِنْ لَّمْ یُعْطِہَا؟''
[''پس اگر وہ اسے (یعنی جزیہ) نہ دے (تو تم اس کے ساتھ کیا کرتے ہو) ؟]
انہوں نے جواب دیا:''نُؤْذِنُہٗ بِالْحَرْبِ،ثُمَّ نُقَاتِلُہٗ۔''
[''ہم اسے لڑائی (کے لیے تیار ہونے) کی وارننگ دیتے ہیں،پھر اس سے لڑائی کرتے ہیں۔'']
اُس نے پوچھا:
''فَمَا مَنْزِلَۃُ مَنْ یُجِیْبُکُمْ،وَ یَدْخُلُ فِيْ ہٰذَا الْأَمْرِ الْیَوْمَ؟''
[''جو تمہاری دعوت کو قبول کر لے اور آج اس بات (دین) میں داخل ہو جائے،تو اس کی حیثیت کیا ہے؟'']
انہوں نے جواب دیا:
''مَنْزِلَتُنَا وَاحِدَۃٌ فِیْمَا افْتَرَضَ اللّٰہُ عَلَیْنَا،شَرِیْفُنَا وَ وَضِیْعُنَا وَ أَوَّلُنَا وَ آخِرُنَا۔''
[''اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل کردہ فرائض (کی ادئیگی) میں ہم (سب) یکساں حیثیت رکھتے ہیں،ہمارے بلند مرتبے والے،کم حیثیت والے،ہمارے پہلے (اسلام لانے والے) اور ہمارے آخر (میں اسلام قبول کرنے والے سب برابر ہیں) ۔'']
جرجہ نے (دریافت کرتے ہوئے) کہا:
''فَلِمَنْ دَخَلَ فِیْکُمُ الْیَوْمَ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ مَا لَکُمْ مِنَ الْأَجْرِ وَ الذُّخْرِ؟''
[''تو کیا جو شخص آج آپ لوگوں میں شامل ہو،اُس کے لیے ویسے ہی اجر ہے،جیسے کہ اجر اور نیکیاں آپ کے لیے ہیں؟'']