فهرس الكتاب
(کہ) انہوں نے بیان کیا:
''قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى اللّٰه عليه وسلم فِيْ مَرَضِہِ الَّذِيْ لَمْ یَقُمْ مِنْہُ:
''لَعَنَ اللّٰہُ الْیَہُوْدَ وَ النَّصَارٰی اِتَّخَذُوْا قُبُوْرَ أنبياءهم مَّسَاجِدًا۔'' [1]
[''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اس بیماری میں فرمایا،جس سے وہ اٹھے نہیں(یعنی صحت یاب نہ ہوئے،بلکہ اسی بیماری میں فوت ہو گئے] :
''اللہ تعالیٰ یہود و نصاریٰ پر لعنت کریں،انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔'']
ii:صحیح البخاری کی ایک دوسری روایت میں ہے:
''قَالَ فِيْ مَرَضِہِ الَّذِيْ مَاتَ فِیْہِ۔'' [2]
[''آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اس بیماری میں فرمایا،جس میں وہ فوت ہو گئے۔'']
iii:امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عائشہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، (کہ) اُن دونوں نے بیان کیا:
''لَمَّا نَزَلَ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلى اللّٰه عليه وسلم،طَفِقَ یَطْرَحُ خَمِیْصَۃً لَہٗ عَلٰی وَجْہِہٖ،فَإِذَا اغْتَمَّ کَشَفَہَا عَنْ وَجْہِہٖ،فَقَالَ،وَ ہُوَ کَذٰلِکَ:
''لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الْیَہُوْدِ وَ النَّصَارٰی،اِتَّخَذُوْا قُبُوْرَ أنبياءهم مَسَاجِدًا۔''
''یُحَذِّرُ مِثْلَ مَا صَنَعُوْا۔''
[2] صحیح البخاري،کتاب الجنائز،باب ما یکرہ من اتخاذ المساجد علی القور،جزء من رقم الحدیث ۱۳۳۰،۳/۲۰۰۔