فهرس الكتاب
- 📄
- 📄
2 فتاویٰ قاری الھدایۃ، تالیف:سراج الدین عمر بن اسحاق الغزنوی۔ مخطوطہ در رضا لائبریری (رامپور) ۔
3 الفتاویٰ التاتارخانیۃ، تالیف: عالم بن علاء الحنفی (م ۷۸۶ ھ) ۔ اس کا مکمل نسخہ احمد آبادکے کتب خانہ پیر محمد شاہ میں موجود ہے۔آصفیہ لائبریری (حیدرآباد) ، دار الکتب (قاہرہ) ، اسلامیہ کالج (پشاور) ، رضا لائبریری (رامپور) اور خدا بخش لائبریری (پٹنہ) میں اس کی متفرق جلدیں موجود ہیں ۔
4 فتاویٰ إبراھیم شاھیۃ (نسخہ عربی) ، تالیف: القاضی نظام الدین احمد بن محمد الگیلانی (م۸۷۴ ھ) ۔ یہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا عبادات سے متعلق اور دوسرا معاملات سے متعلق۔ اس کے قلمی نسخے بوہار لائبریری، پٹنہ، آصفیہ،رامپور، انڈیا آفس اور پنجاب یونیورسٹی میں محفوظ ہیں ۔
5 حسب المفتی، تالیف: القاضی عبد المعالی البخاری (د سویں صدی ہجری) اس کے قلمی نسخے پٹنہ، رامپور، انڈیا آفس اور دار الکتب (قاہرہ) میں موجود ہیں ۔
6 فتاویٰ أکبرشاھي، تالیف: عتیق اللہ بن اسماعیل بن قاسم (در عہداکبر ۹۶۳۔۱۰۲۱۴ھ) اس کا مخطوطہ آصفیہ لائبریری میں موجود ہے۔
7 الفتاویٰ النقشبند یۃ، تالیف: معین الدین بن خواجہ النقشبندی (م۱۰۸۵ھ) مخطوطہ در پٹنہ و رامپور۔
8 جُنگِ مسائل، تالیف: الملا محمد غفران بن تائب (م ۱۲۶۰ھ) ۔اس کے دو مخطوطے رام پور میں ہیں ۔
9 الفتاویٰ الشرفیۃ، تالیف: مفتی شرف الدین (م ۱۲۶۸ ھ) ۔ اس کا مخطوطہ رام پور میں ہے۔
10 فتاویٰ أبي البرکات، تالیف: ابی البرکات تراب علی اللکنوی (م۱۲۸۱ھ) ۔اس کا قلمی نسخہ ایشیاٹک سوسائٹی (کلکتہ) کی لائبریری میں موجود ہے۔
11 فتاویٰ مختصر شافعی، تالیف:الشیخ میاں اللکنوی (؟) ۔ اس کا مخطوطہ بھی ایشیاٹک سوسائٹی میں ہے۔
ا ن کتابوں میں سب سے قدیم ''الفتاویٰ الغیاثیۃ'' ہے، جو سلطان غیاث الدین بلبن کے