فهرس الكتاب

الصفحة 138 من 432

یزید بن سنان الرھاوی کو تقریب [1] میں ضعیف کہا گیا ہے مگر وہ اسی اصول کی بنا پر ثقہ ہے۔ [2]

اسی طرح فرج بن فضالہ ضعیف ہے۔ [3] مگر مولانا صاحب کے نزدیک اسی اصول کی بنا پر ثقہ ہے۔ [4]

مسلم بن کیسان الملائی ضعیف ہے۔ [5] مگر مولانا فرماتے ہیں: اس سے ثوری رحمۃ اللہ علیہ اور شعبہ رحمۃ اللہ علیہ روایت کرتے ہیں۔ وکفی بھما قدوۃ۔ یہ دونوں راہنما کافی ہیں۔ [6]

سعید بن مرزبان البقال ضعیف ہے [7] مگر امام شعبہ رحمۃ اللہ علیہ کے وہ استاد ہیں اس لیے وہ ان کے نزدیک ثقہ ہوئے۔ [8]

[2] اعلاء السنن: 115/1.

[3] تقریب: 274.

[5] تقریب: 336.

[6] اعلاء السنن: 27/2.

[7] تقریب: 125.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت