فهرس الكتاب

الصفحة 100 من 732

مطبوع رہی ہو گی۔ واللّٰه أعلم

20۔ ''فضائلِ شیخین رضی اللّٰه عنہما'': اس کا ذکر مولانا تمنا عمادی مجیبی پھلواروی نے اپنی کتاب

''امام طبری'' میں کیا ہے۔ [1]

21۔ ''رسالہ فی المصافحہ'': اس کا ذکرمولانا ابو سلمہ شفیع احمد بہاری نے کیا ہے، وہ لکھتے ہیں:

''مصافحہ پر بھی ایک رسالہ ہے جس میں علمائے احناف کے خلاف مصافحہ بالید یعنی صرف ایک ہاتھ سے مصافحہ کو ثابت کیا ہے۔'' [2]

غیر مطبوعہ کتب:

22۔ ''ھدیۃ اللوذعي بنکات الترمذي (عربي) '': اس کا ناقص قلمی نسخہ موجود ہے، جس کی تخریج، تعلیق و تکمیل حافظ الیا س صاحب نے کر دی ہے۔

23۔ ''الرسالۃ في الفقہ (عربي) '': اس کا قلمی نسخہ خدابخش لائبریری پٹنہ میں زیرِ رقم (۳۱۸۰/۵) موجود ہے۔

24۔ ''تذکرۃ النبلاء فی تراجم العلماء ( فارسی) '': تذکرہ و رجال کے ضمن کی یہ بڑی اہم

کتاب ہے۔ ''نزہۃ الخواطر'' کی ساتویں و آٹھویں جلد میں اس کے بہ کثرت حوالے ملتے ہیں ۔ ایک اطلاع کے مطابق اس کا قلمی نسخہ مولانا حکیم سید عبدالحی حسنی لکھنوی کے کتب خانے لکھنؤ میں موجود ہے۔

25۔ '' تعلیقات علی التتبع و الاستدراک (عربي) '': امام دارقطنی کی مشہور کتاب ''التتبع و الاستدراک'' پر تعلیقات۔

26۔ ''تعلیقات علی اشعۃ اللمعات (اردو) '': شیخ عبد الحق محدث دہلوی کی ''اشعۃ اللمعات

شرح المشکاۃ''پر مختصر حواشی۔ خدا بخش لائبریری پٹنہ میں قلمی نسخہ موجود ہے۔

[2] ماہنامہ ''برہان'' (دہلی) جولائی ۱۹۵۱ء

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت