فهرس الكتاب

الصفحة 147 من 732

کتاب میں مولانا گوہر علی سے تعلق رکھنے والے براہِ راست افرادِ خاندان کے علاوہ بعض دیگر علماء، مثلًا: مولانا مظہر علی عظیم آبادی، مولانا محمد ابراہیم نگرنہسوی، مولانا علیم الدین حسین نگرنہسوی وغیرہم کے حالات بھی شاملِ کتاب ہو گئے ہیں ۔ ڈاکٹر مظفر اقبال اسلوبِ کتاب سے متعلق لکھتے ہیں:

''زبان و بیان میں صفائی اور سادگی ہے۔'' [1]

یہ کتاب مطبع احمدی پٹنہ سے ۱۳۱۲ھ میں طبع ہوئی، تعدادِ صفحات: ۱۷۸۔ اس وقت مولف کی عمر محض ۱۸ برس تھی۔

علم و فضل:

مولانا زبیر سے متعلق فرقہ اباضیہ کے ایک امام کے تاثرات گذشتہ سطور میں گزر چکے ہیں ، جو ''الفضل شھدت بہ الأعداء'' کی قبیل سے ہیں اور مولانا کی فضیلتِ علمی کی بہت بڑی دلیل ہیں ۔

مولانا بڑے شریف، سلامت رو، متدین اور پاکیزہ کردار کے حامل تھے۔ مولانا ابو القاسم سیف بنارسی، مولانا زبیر کے حالات میں لکھتے ہیں:

''پابندی نماز و روزہ و نفرت شرک و بدعت و شوق اتباعِ سنت کا بچپن ہی سے آپ کو تھا۔'' [2]

علامہ شمس الحق عظیم آبادی ''یادگارِ گوہری'' پر اپنی تقریظ میں لکھتے ہیں:

''برادرم عزیز صاحب الشمائل الحمیدہ، و الاخلاق المرضیہ، و ذو الفضل الباھر و الفخر الظاہر، ذو الذہن الثاقب و الفہم الصائب، الذکی، الخلیق، المولوی ابو عبد اللّٰه محمد زبیر العتیق بارک اللّٰه فی عمرہ و علمہ ۔۔۔۔۔ مولف آں لائق آفرین و ثناہا است فی الواقع در خاندان گوہری عزیز موصوف نہایت ذکی فظین ذہین متین و صاحب فضل و کمال است۔'' [3]

مولانا حکیم عبد الغفور رمضان پوری نے اپنے تحریر کردہ سفر حج میں ان کا ذکر کرتے ہوئے انھیں ''جامع معقول و منقول'' قرار دیا ہے۔ [4]

[2] ہفت روزہ ''اہلِ حدیث'' (امرتسر) ۱۲ دسمبر ۱۹۱۹ء

[3] ''یادگارِ گوہری'' (ص: ۱۷۷، ۱۷۸)

[4] ''الرحلۃ الحجازیۃ'' (ص: ۱۷)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت