فهرس الكتاب

الصفحة 101 من 732

27۔ ''علمائے کبار و مشائخ اولو الابصار سے استفسار (اردو) '': تصوف سے متعلق ہے۔

اس کا قلمی نسخہ خدا بخش لائبریری پٹنہ میں زیرِ رقم ( ACC 1999) موجود ہے، صرف ۲ صفحات پر محتوی ہے۔ [1]

28۔ ''فضل الباري شرح ثلاثیات البخاري'' (عربي)

29۔ ''النجم الوھاج شرح مقدمۃ الصحیح لمسلم بن الحجاج'' (عربي)

30۔ ''تعلیقات علی سنن النسائي'' (عربي)

31۔ ''نخبۃ التواریخ'' (فارسی)

32۔ ''نہایۃ الرسوخ في معجم الشیوخ'' (عربي)

33۔ ''تفریح المتذکرین بذکر کتب المتاخرین'' (عربي)

34۔ ''النور اللامع في أخبار صلاۃ الجمعۃ عن النبي الشافع'' (عربي)

35۔ ''تحفۃ المتہجدین الأبرار في أخبار صلاۃ الوتر و قیام رمضان عن النبي المختار'' (عربي)

36۔ ''غایۃ البیان في حکم استعمال العنبر و الزعفران'' (عربي)

37۔ ''سوانح عمری مولانا عبد اللہ صاحب جھاؤمیاں الہ آبادی'' (اردو)

علامہ عظیم آبادی کے عربی رسائل اور متفرق و منتشر غیر مطبوعہ عربی تحریروں کا ایک مجموعہ شیخ محمد عزیر شمس نے مرتب کر دیا ہے جو دو جلدوں پر محیط ہے اور ہنوز منتظرِ طباعت ہے۔

تصانیفِ عظیم آبادی کا حلقۂ افادہ:

امام شمس الحق کی تصنیفی خدمات کا حلقۂ فیض و استفادہ بہت وسیع ہے۔ ''غایۃ المقصود'' اور ''عون المعبود'' ملتِ اسلامیہ کے برسہا برس کے علمی و فکری جمود کو توڑنے کی قوتِ اجتہاد سے معمور نہایت وقیع علمی کاوش تھی، جسے تمام بلادِ اسلامیہ کے اربابِ علم و فکر نے بنظرِ استحسان ملاحظہ کیا۔ ان

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت