فهرس الكتاب

الصفحة 218 من 732

لکھی جو بڑی مقبول ہوئی۔ ۲۶ رمضان المبارک ۱۲۷۶ھ کو وفات پائی۔ مولانا احمدی کی صاحبزادی سے شادی ہوئی جن سے دو صاحبزادے پیدا ہوئے: مولانا محمد یحییٰ اور مولوی وارث محی الدین۔ [1]

مولانا محمد یحییٰ پھلواروی:

مولانا محمد یحییٰ ۵ ذی الحجہ ۱۲۲۶ھ کو پیدا ہوئے۔ کتبِ درسیہ کی تکمیل اپنے چھوٹے چچا مولانا محمد حسین سے کی۔ طویل عمر پائی اور بے شمار طلابِ علم کو مستفید کیا۔ ۶ رمضان المبارک ۱۳۱۷ھ کو وفات پائی۔ تین شادیاں کیں ۔اللہ نے تین صاحبزادے اور ایک بیٹی عطا کی۔ ان کے صاحبزادے مولانا عنایت رسول تھے۔ [2]

مولاناعنایت رسول پھلواروی:

مولانا عنایت رسول ۹ ربیع الاول ۱۲۴۸ھ کو پیدا ہوئے۔ کتبِ درسیہ اپنے والد سے پڑھیں ۔ ۱۲۷۹ھ میں فریضہ حج ادا کیا۔ ۹ رجب المرجب ۱۲۸۱ھ میں جواں سالگی میں وفات پائی۔ اللہ نے تین بیٹے عطا کیے تھے: مولانا شاہ علی نعمت، مولوی علی محی الدین اور مولوی عبد الحمید۔ [3]

یہاں مولانا شاہ علی نعمت کے تفصیلی حالات رقم کرنا مقصود ہیں ۔

ولادت و طفولیت:

مولانا کی ولادت با سعادت ۷ رجب المرجب ۱۲۷۲ھ کو پھلواری میں ہوئی۔صرف نو (۹) برس کی عمر میں ۹ رجب ۱۲۸۱ھ کو داغِ یتیمی سے آشنا ہوئے، جس کے بعد اپنے دادا بزرگوار مولانا محمد یحییٰ پھلواروی کے زیرِ تربیت شعور کی منزلیں طے کیں ۔

کسبِ علم کے مختلف مراحل:

مولانا نے ابتدائی تعلیم اپنے دادا بزرگوار مولانا محمد یحییٰ سے حاصل کی۔ کتبِ درسیہ کی تکمیل

[2] مولانا یحییٰ پھلواروی کے حالات کے لیے ملاحظہ ہو: آثاراتِ پھلواری شریف (ص: ۲۹۱، ۲۹۲) تذکرۃ الصالحین (ص: ۲۰۲)

[3] مولانا عنایت رسول پھلواروی کے حالات کے لیے ملاحظہ ہو: آثاراتِ پھلواری شریف (ص: ۲۹۲)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت