فهرس الكتاب
- 📄
- 📄
- 📄
- 📄
- 📄
- 📄
تھے۔ امیر المجاہدین مولانا ولایت علی کے رسائل کے اوّلین اردو تراجم مولانا ممدوح ہی کے قلم سے منصہ شہود پر آئے۔ علمائے صادق پور کے سوانحی حالات و تذکرہ پر لکھی گئی مولانا عبد الرحیم صادق پوری کی مشہور کتاب ''الدر المنثور في تراجم أہل صادق فور'' پر طویل تاریخی نظم لکھی جو کتاب میں شامل ہے۔
مولانا الٰہی بخش کے رشحاتِ قلم سے جو نقوش صفحاتِ ابیض پر منتقل ہوئے، اپنے محدود دائرۂ معلومات کے مطابق ان کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
1 '' تبصرۃ الأبصار في تخریج الآثار ملقب بنام تاریخی شوارق المشارق'': حدیث کی مشہور کتاب ''مشارق الانوار'' کاتخریج و ترجمہ ہے۔
2 ''رہبرِ کامل'': ہماری نظر سے نہیں گزری تاہم مولانا مستقیم سلفی لکھتے ہیں:
''اس رسالے میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوئہ حسنہ کی موجودگی میں کسی اور رہبر کی ضرورت نہیں ۔'' [1]
3 ''شرق القمرین لھدایۃ الزوجین'': شرح حدیثِ امِ زرعہ۔ مطبع نظامی کان پور سے ۱۳۰۱ھ بمطابق ۱۸۸۳ء کو طبع ہوئی، تعدادِ صفحات: ۵۰۔
4 ''نجات المؤمنین في حفظ الأربعین'': اس میں اتباعِ سنت اور مذمتِ بدعت پر احادیث جمع کی ہیں ۔ مطبع صدیقی لاہور سے طبع ہوئی۔ تعدادِ صفحات: ۱۶۔
5 ''سوط الرحمٰن علیٰ حاسد النعمان'': یہ کتاب ہماری نظر سے نہیں گزری، تاہم شیخ محمد عزیر شمس لکھتے ہیں:
''۱۳۰۶ھ میں ایک اہلِ حدیث عالم مولانا الٰہی بخش بڑاکری (م ۱۳۳۴ھ) نے سوط الرحمن علیٰ حاسد النعمان'' لکھی جس میں امام صاحب (امام ابو حنیفہ) کا دفاع ہے۔'' [2]
[2] ''اللمحات'' (مقدمہ: ۱/ ۳۰)