فهرس الكتاب

الصفحة 422 من 908

منسوخ نہیں ہے اور وہ اﷲ کا یہ ارشاد ہے:

{سَوَآئٌ عَلَیْھِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَھُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَھُمْ} [المنافقون: ۶]

[ان پر برابر ہے کہ تو ان کے لیے بخشش کی دعا کرے،یا ان کے لیے بخشش کی دعا نہ کرے]

اس پر کلام گزر چکا ہے۔

سورۃ التغابن:

اکثر کے نزدیک سورت مدنی ہے اور ضحاک رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ مکی ہے۔کلبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ مکی مدنی دونوں ہے۔ [1] اس سورت میں منسوخ کوئی آیت نہیں،لیکن ایک آیت ناسخ ہے اور وہ اﷲ کا یہ ارشاد ہے: {فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُم} [التغابن: ۱۶] [سو اللہ سے ڈرو جتنی طاقت رکھو]

سورۃ الطلاق:

امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ سورت سب کے نزدیک مدنی ہے، [2] اس میں ناسخ ہے،منسوخ نہیں ہے اور وہ اﷲ کا یہ ارشاد ہے: {وَاَشْھِدُوْا ذَوَی عَدْلٍ مِّنْکُم} [الطلاق: ۲] [اور اپنوں میں سے دو صاحبِ عدل آدمی گواہ بنا لو]

سورۃ التحریم:

اسے سورۃ النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کہتے ہیں۔امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ سورت سب کے نزدیک مدنی ہے۔ [3] اس میں ایک آیت ناسخ ہے،لیکن اس میں کوئی آیت منسوخ نہیں ہے اور وہ اﷲ کا ارشاد ہے: {ٰ} [التحریم: ۱]

[اے نبی! تو کیوں حرام کرتا ہے جو اللہ نے تیرے لیے حلال کیا ہے؟]

سورۃ الملک:

امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے اور اس سورت کے کئی نام ہیں،جیسے سورت''تبارک''،''الواقیۃ''،''المنجیۃ''،''المانعۃ'' وغیرہ۔ [4] اس میں نہ ناسخ ہے نہ منسوخ۔

[2] فتح القدیر (۵/ ۳۱۹)

[3] فتح القدیر (۵/ ۳۳۱)

[4] فتح القدیر (۵/ ۳۴۲)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت