فهرس الكتاب

الصفحة 424 من 908

سورۃ المعارج:

امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ بالاتفاق مکی سورت ہے۔ [1] اس میں دو حکم منسوخ ہیں:

پہلا حکم:

{فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا} المعارج: ۵] [پس تو صبر کر،بہت اچھا صبر]

ابن زید رحمہ اللہ وغیرہ نے کہا ہے کہ یہ آیتِ سیف سے منسوخ ہے،کیونکہ اس میں ان کے نزدیک اسلام کے ساتھ کفر و تکذیب پر اﷲ کے ماسوا دوسروں سے شکوہ و شکایت کیے بغیر صبر کرنے کاحکم ہے اور یہی صبر جمیل کا معنی ہے۔ [2]

دوسرا حکم:

{فَذَرْھُمْ یَخُوْضُوْا وَیَلْعَبُوْا} [المعارج: ۴۲]

[پس انھیں چھوڑ دے کہ وہ بے ہودہ باتوں میں لگے رہیں اور کھیلتے رہیں ]

اس کی ناسخ آیتِ سیف ہے،کیونکہ اس کا معنی یہ ہے کہ ان کو اپنے باطل میں کرید کرتے اور اپنی دنیا میں لہو و لعب کرتے چھوڑ دو اور تم وہی کرو جس پیغام رسانی کا تمہیں حکم دیاگیا ہے۔

سورۃ نوح:

ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہے کہ یہ سورت مکی ہے۔ [3] اس میں ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔

سورۃ الجن:

امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے۔ [4] اس میں ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔

سورۃ المزمل:

حسن،عکرمہ اور جابر رحمہ اللہ علیہم کے نزدیک یہ مکی سورت ہے اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے نزدیک اس

[2] فتح القدیر (۵/ ۳۸۴)

[3] فتح القدیر (۵/ ۳۹۳)

[4] فتح القدیر (۵/ ۴۰۱)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت