فهرس الكتاب

الصفحة 753 من 908

باب الحاء المھملۃ

حاصل کورۃ الخلاص في فضائل سورۃ الإخلاص: یہ مجد الدین ابو طاہر محمد بن یعقوب الفیروز آبادی صاحب القاموس رحمہ اللہ (المتوفی: ۸۱۷؁ھ) کی تالیف ہے۔

الحجلۃ الواضحۃ في أن البسملۃ لیست من الفاتحۃ: یہ قاضی ابو العباس احمد بن ابراہیم السروجی الحنفی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۱۷؁ھ) کی تالیف ہے۔اس مسئلے میں حق اور سچ یہ ہے کہ بسملہ سورۃ الفاتحہ کی آیت ہے،اگرچہ احناف اس کے قائل نہیں ہیں۔

الحجۃ في شرح کتاب القراء السبعۃ: یہ ابن مجاہد رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔

حدائق الحقائق في التفسیر: یہ معین الدین المعروف بہ ملامسکین الہروی رحمہ اللہ کی فارسی تفسیر ہے۔

حدائق ذات بہجۃ في التفسیر: یہ ابو یوسف عبدالسلام بن محمد القزوینی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۸۳؁ھ) کی تالیف ہے۔یہ بہت ضخیم کتاب ہے،اس کی تین سو جلدیں ہیں،جیسا کہ بعض کتابوں میں مذکور ہے۔

میں کہتا ہوں کہ داودی رحمہ اللہ نے''طبقات المفسرین'' میں لکھا ہے:

''قال ابن النجار: جمع کتابا بلغ خمس مائۃ مجلد،حشی فیہ الغرائب والعجائب،حتیٰ رأیت منہ مجلدا في آیۃ واحدۃ،وھي قولہ تعالیٰ: {وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا الشَّیٰطِیْنُ} '' [1] انتھیٰ۔

[ابن النجار رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس (قزوینی) نے ایک کتاب مرتب کی،جس کی پانچ سو جلدیں بن گئیں۔یہ کتاب عجائب و غرائب سے بھرپور ہے،حتیٰ کہ میں نے اس کی ایک جلد دیکھی ہے،جو صرف ایک آیت کی تفسیر پر مشتمل تھی اور وہ آیت ہے: {وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا الشَّیٰطِیْنُ} ]

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت